لاہور(سپورٹس رپورٹر) کورونا کی وجہ سے عالمی کھیلوں کی تمام تر سرگرمیاں معطل ہیں تاہم آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے منتظمین کی ٹورنامنٹ شیڈول کے مطابق کرانے کی کوششیں جاری ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے کسی حتمی فیصلہ کو قبل از وقت قرار دئیے جانے کے بعد اب ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا میں بھی اس بارے بات شروع ہو گئی ہے اور منصوبہ بندی کی جا رہی ہے کہ ایونٹ سے قبل کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ اور 14 روز کا قرنطینہ کرایا جائے تاکہ اکتوبر میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ احتیاط کے ساتھ کرایا جا سکے ، دوسری جانب مختلف ممالک میں اس بارے تحفظات بھی پائے جا رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ دنیا میں کورونا کی بڑھتی ہو ئی وبا سے نمٹے بغیر میگا ایونٹ کا انعقاد ناقابل فہم ہو گا۔