نئی دہلی (صباح نیوز)بھارت نے اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) کے حالیہ اجلاس کے دوران مقبوضہ کشمیر کے بارے میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اجلاس میں چینی عہدیدار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے ذکر کو غیر ضروری قرار دے دیا۔بھارتی ٹی وی این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندام باگچی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا اور کہا کہ چین اور دیگر ممالک کے پاس اس معاملے پر تبصرہ کرنے کے لیے کوئی ٹھوس موقف نہیں ۔