لاہور( شوبز ڈیسک) کامیڈین اداکار ہنی البیلا نے گلوکاری کے میدان میں بھی قسمت آزمائی کا فیصلہ کر لیا اورانہوں نے باقاعدہ طور پر گلوکاری کی تربیت بھی حاصل کرنا شروع کر دی ہے ۔ہنی البیلا کا کہنا ہے کہ مجھے اداکاری کے ساتھ گلوکاری کا شوق بھی تھا اور اب میں نے سنجیدگی کے ساتھ اس طرف توجہ دینی شروع کر دی ہے ۔مجھے خوش قسمتی سے اچھے اساتذہ ملے ہیں جو مجھ پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں ۔