لاہور(نامہ نگار) سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے شہریوں میں ٹریفک آگاہی بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے روڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ مال روڈ پر شہریوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ سٹی ٹریفک پولیس شب و روز شہریوں کی حفاظت میں پیش پیش ہے ۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم اگر ہیلمٹ پہننے ،سیٹ بیلٹ لگانے ،لین لائن کی پابندی کرنے ، ون وے کی خلاف ورزی سے منع کرنے ،سگنل کا احترام کرنے اور دوران سفر احتیاطی تدابیر اپنانے کا کہتے ہیں تو اس میں شہریوں کا ہی فائدہ ہے ،ٹریفک قوانین شہریوں کی سہولت اور حفاظت کیلئے ہی بنائے جاتے ہیں،شہریوں کو چاہیے کہ وہ سٹی ٹریفک پولیس کا ساتھ دیتے ہوئے قوانین کا احترام کریں۔سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے شہریوں کو حادثات میں مرنے نہیں دینا،ہم ان کی حفاظت کو ہر ممکن یقینی بنائیں گیں ۔شہریوں کو آگاہی کیلئے ہر سطح پر ٹریفک قوانین کا شعور اجاگر کیا جا رہا جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھرپور کارروائی جار ہی رہے گی۔