لاہور (کرائم رپورٹر)فیکڑی ایریا میں ڈی ایس پی ڈیفنس سرکل کے مبینہ دوستوں کی فائرنگ اور ڈنڈوں کی لڑائی سے 5 افراد زخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق فائرنگ سے نوجوان عمران زخمی جبکہ 4 افراد ڈنڈوں اور اینٹوں سے زخمی ہوگئے فائرنگ کرنے والوں میں کاشف ،چاند اور اویس شامل زخمی افراد کو طبعی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا ۔ڈی ایس پی قصیر مشتاق کے دوست موقعے سے فرار ہوگئے ۔ملزمان ڈی ایس پی ڈیفنس سرکل قیصر مشتاق کے دوست ہیں ۔لڑائی جھگڑا معمولی تلخ کلامی پر ہوا ۔جس کی صلح کے دوران ملزمان نے فائرنگ کردی ۔رات گئے مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا ۔جبکہ رابطہ کرنے پر ڈی ایس پی ملزم دوستوں کے حوالے سے لاتعلقی کا اظہار کرتا رہا۔