کراچی (این این آئی)عالمی ریٹنگزایجنسی فیچ نے کہاہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ اورپاکستان میں معاہدہ جلدمتوقع ہے ۔پلان کا حجم گزشتہ پلان سے دگنا ہو گا۔آئی ایم ایف پاکستان کو12ارب ڈالر دے گا۔تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگز ایجنسی فیچ نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے ،جس میں کہا گیاہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو12ارب ڈالرفراہم کرے گا، دونوں کے درمیان معاہدہ جلدہوجائیگا،آئی ایم ایف پلان پاکستانی معاشی استحکام کا باعث بنے گا۔آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجٹ خسارے کو کم کرنے کا کہاہے ،اس کے علاوہ پاکستان کو ڈیٹ ٹو جی ڈی پی تناسب میں کمی لانا ہوگی،جبکہ آئی ایم ایف سے ایکس چینج ریٹ کے بارے میں بھی بات چیت متوقع ہے ۔