لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں کرپشن کے مزید الزمات سامنے آگئے ۔ پیف کی ڈپٹی ڈائریکٹر نے قائم مقام ڈی ایم ڈی پر کرپشن کے الزامات لگا د یئے ۔ ادارے کی ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے ایک خط سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو لکھا گیا جس میں ادارے کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر فنانس پر کرپشن کے الزمات لگائے گئے ہیں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے سیکرٹری سکول کو خط می لکھا ہے کہ گذشتہ چار سالوں سے ڈائریکٹر زبید الحسن قائم مقام ڈی ایم ڈی تعینات ہے اور کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کررہا ہے ۔سیکرٹری سکول نے ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے الزامات کے حوالے سے جواب مانگ لیا ۔