لاہور(کرائم رپورٹر) اندرون شہر میں عائشہ زیادتی قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ 9سالہ عائشہ کا ماموں تیمور ہی قاتل نکلا،پولیس حکام نے تفتیش مکمل کرلی۔ انویسٹی گیشن پولیس نے زیر حراست تیمور کی گرفتاری ڈال دی۔ یاد رہے ایک ماہ پہلے لوہاری کے علاقے میں یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں 9 سالہ عائشہ کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس نے تمام شواہد اور ڈی این اے رپورٹ کی روشنی میں اس بات کی تصدیق کردی کہ عائشہ کا قاتل کوئی اور نہیں اس کا اپنا ماموں ہے ۔ لوہاری میں 18 دسمبر کو عائشہ کی پھندا لگی لاش گھر کی بالائی منزل پر کمرے سے ملی، مقتولہ کے ماموں کا ابتدائی بیان تھا کہ عائشہ نے خودکشی کی ہے ، پوسٹمارٹم کی رپورٹ میں مقتولہ سے زیادتی کے بعد قتل ثابت ہوا تھا، پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لیا ، 10 روز قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ عائشہ کے ماموں نے پولی گرافک ٹیسٹ میں جھوٹ بولتا رہا۔