منڈی بہا ؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) منڈی بہاوالدین کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا حل نکال لیا۔ ڈاکٹر اور عملہ ایمرجینسی سمیت وارڈز میں مریض کا موبائل کی روشنی میں علاج معالجہ کرنے لگے ، ضلع کے اکلوتے ہسپتال میں بجلی کا کوئی متبادل نظام موجود نہیں، تبدیلی کی جھلک منڈی بہاوالدین کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نظر آنا شروع ہوگئی جہاں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے دوران ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف ایمرجینسی کے مریضوں اور وارڈز میں موبائل کی لائٹس جلا کر کام کرنے میں مصروف ہیں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے دوران ہسپتال میں بجلی کی فراہمی کا کوئی متبادل نظام نہ ہونے کی وجہ سے ایمرجینسی سمیت وارڈوں کے مریض بے یارو مددگار کسی مسیحا کے منتظر ہیں جو انہیں اس جدید دور میں بجلی کی متبادل نعمت مہیا کرسکتے ، مریض اور لواحقین نے اسپتال کی ابتر حالت پر شدید احتجاج کیا ہے اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا اس اہم مسئلہ کو حل کر کے انکی شدید پریشانی کو دور کیا جائے ۔