وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہاہے کہ ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کو ایک مثالی علاج گاہ بنا جا رہا ہے جہاں لوگوں کو بہترین طبی سہو لیات فراہم کی جارہی ہیں ہیلتھ کونسل کا بجٹ مریضوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کولڈ چین سٹور بنا یا جا رہا ہے جس سے مقررہ درجہ حرارت پر رکھنی والی ادویات اور ویکسین کو محفوظ کر نے میں آسانی ہو گی۔تاکہ مر یضوں کو بر وقت اور صیحح حالت میں ادویات اور ویکسین فراہم کی جاسکے ۔اجلاس میں ریسورس سنٹر ڈی ایچ کیو کی تزئین و آرائش کی بھی منظوری دی گئی ریسورس سنٹر کئی سالوں سے بند پڑا تھا۔