روم(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں مشہور ہونے والا ٹیٹرس گیم اکثرافراد نے کھیلا ہوگا۔ اب اسی گیم سے متاثر ہوکر اب ایک الگورتھم بنایا گیا ہے جو آن لائن بکنگ، ہوٹلوں میں جگہ بنانے اور دیگر امور میں انتہائی مددگار ثابت ہوسکتا ہے ۔ہوٹلوں کو بھرنے کے لیے انتظامیہ اپنے تجربے ، ارتکاز اور انسانی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتی ہیں۔اٹلی کی جامعہ ٹرینٹو کے شعبہ کمپیوٹرسائنس نے ’روم ٹیٹرس الگورتھم‘ تیار کیا ہے جو ٹیٹرس سے متاثر ہوکر تیارکیا گیا ہے ۔ جس طرح ٹیٹرس گیم میں رنگ برنگی ٹائلیں گرتی ہیں اور انہیں جوڑنا ہوتا ہے۔