پشاور(آن لائن)پانی کی نگرانی کے لئے دریائو ں پر ٹیلی میٹر نظام کی تنصیب کا گرین سگنل دیدیا گیا ہے چاروں صوبے دریائوں کے بہائو اور اپنے حصے کے پانی کے چوبیس گھنٹے مانٹیرنگ کر سکیں گے ۔ پائلٹ پراجیکٹ کا کام شروع کر دیا ہے اور ابتدائی طور پر اگلے ایک سال میں چاروں صوبوں میں چھ مقامات پر ٹیلی میٹری نظام نصب کر دیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا میں دریائے سندھ سے حصہ دینے والے چشمہ بیراج رائٹ کینال پر ٹیلی میٹرنگ نظام کی تنصیب کی جائیگی پنجاب سندھ ، بلوچستان میں مختلف مقامات پر ٹیلی میٹرنگ نظام کی تنصیب کی جائیگی ٹیلی میٹرنگ نظام کی تنصیب کا فیصلہ حال ہی میں وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق دو سال پر محیط اس منصوبے کے تحت گیارہ مقامات پر ٹیلی میٹرنگ آلات نصب کئے جائینگے جو سیٹلائٹ سے منسلک ہو نگے ۔ اور چاروں صوبے ڈیم سے اپنے حصے کے جاری کئے گئے پانی دریائو ں میں ہمہ وقت بہائو کے تحت مانٹیرنگ کر سکیں گے جس سے چاروں صوبوں کے تحفظات بھی پانی کے حوالے سے دور ہو جائینگے ۔