بہاول پور،سمہ سٹہ(نامہ نگاران )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان 14اکتوبر کو لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ کا دورہ کریں گے ۔ پروگرام کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان کو 14اکتوبر کو صبح ساڑھے آٹھ بجے لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ آمد کے موقع پر پولیس کا چاق وچوبند دستہ سلامی پیش کرے گا۔