ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)خاتون نے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کی گیلری میں بچے کو جنم دیدیا۔گزشتہ روز شہزاد کالونی کے رہائشی حسنین کی حاملہ بیوی ساجدہزچگی کیلئے ہسپتال کے گائنی وارڈ میں آئی تو ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز نے مبینہ طور پر پہلے پرچی لانے کا کہہ کر گائنی وارڈ سے باہربھیج دیا۔ جس پرخاتون نے گائنی وارڈ کے آئوٹ ڈور کی گیلری میں ہی بچے کو جنم دے دیا،متاثرہ خاتون کی ساسکا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ سے التجا کی کہ پہلے بیڈ دیا جائے مگر ہمیں پہلے پرچی لینے اور الٹرا ساونڈ کرانے کا کہاگیا ۔واقعہ پر شہریوں اور لواحقین نے شدید احتجاج کیا ہے ۔ مشیر صحت حنیف پتافی نے ونوٹس لیتے ہوئے کمشنر سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنرکو انکوئری آفیسر مقرر کردیاہے ، کمشنر نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ آنے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر گل حسن شاہ نے بتایا کہ ساجدہ طبی معائنہ کے لئے ہسپتال آئی آوٹ ڈور میں پرچی لینے سے قبل بچہ کی پیدائش ہوگئی۔ سٹاف نے زچہ و بچہ کو ہسپتال میں داخل کیا،دونوں صحت مند ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ 2ماہ میں ٹیچنگ ہسپتال کے گائنی وارڈکے باہر زچگی کا یہ چوتھا واقعہ ہے ۔