ڈیرہ غازیخان(نمائندہ 92)ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان میں پرچی کے انتظار میں کھڑی دل کی مریضہ مریضہ دم توڑ گئی۔ دراہمہ کے علاقے موضع جھاڑی والا کے عبدالعزیزجڑھ کی اہلیہ دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں آئی تو ڈیوٹی ڈاکٹر نے چیک اپ کرنے کے بجائے آؤٹ ڈور بھیج دیا ،جہاں پرچی کے حصول کے لئے 2گھنٹے لائن میں کھڑاہونے کے باعث اس کی حالت مزیدبگڑ گئی اور وہ زمین پر گر کر دم توڑ گئی ، ورثاء نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا،کارروائی کے خوف کی وجہ سے ہسپتال انتظامیہ نے واقعہ کو چھپانے کے لئے خاتون کی لاش کو فوری اید ھی ایمبولنس میں ڈال کر گھر شفٹ کردیا ۔ورثاء نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے ۔ ایم ایس ڈاکٹر گل حسن شاہ نے کہا کہ پرچی کاؤنٹرز 8سے بڑھاکر11 کر دئیے گئے ہیں، ڈاکٹر کی غفلت سے مریضہ کا انتقال نہیں ہوا۔ ہر مریض پرمکمل توجہ دی جاتی ہے ۔