ڈی جی سپورٹس کا سکیموں کا معائنہ لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ آج پنجاب کے چار شہروں میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں اور سہولتوں کا جائزہ لیں گے ،شیڈول کے مطابق ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ راولپنڈی، جہلم ،گجرات اورگکھڑ منڈی میں سپورٹس کی ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی معائنہ کریں گے ۔ وحدت ایگلٹس کی اگلے مرحلے رسائی لاہور(سپورٹس رپورٹر) 35 ویں محمد یاسین اختر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں وحدت ایگلٹس نے انور سپورٹس کو 7 وکٹوں سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل مرحلہ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ انور سپورٹس نے 20 اووروں میں159رنز بنائے۔ وحدت ایگلٹس کلب نے مطلوبہ ہدف 18.3 اوورزمیں حاصل کر لیا۔ ماڈل ٹاؤن کرکٹ کلب کی جیت لاہور(سپورٹس رپورٹر) 17ویں محمد صدیق میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے ابتدائی راؤنڈ کے میچ میں ماڈل ٹاؤن کلب نے حریف کینٹ جمخانہ کو8 وکٹوں سے شکست دیدی ۔تیمور سلطان اور عثمان شاہد کو مشترکہ مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا اعلان لاہور(سپورٹس رپورٹر)گولڈن سٹار کرکٹ کلب کی انتظامیہ نے لاہور میں کلب کرکٹ کے فروغ کے لئے ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کروانے کا اعلان کر دیا۔ ٹورنامنٹ کمیٹی ملک سجاد کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں 64کلبوں کو شامل کیا جائے گا ۔ تیسرا روز: رافم پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلے لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام رافم پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 2019ء کے تیسرے دن دلچسپ میچز کھیلے گئے ۔ گزشتہ روز انڈر 12 اور انڈر 10 مقابلے ہوئے ۔ انڈر 12 میں عمر جاوید نے حارث باجوہ کو 8-0، عیسیٰ بلال نے مصطفی ہارون کو 8-3 ، لابیکا دراب نے رافع عطاء اﷲ کو 8-2 ، عبداﷲ یوسف نے سارم رسول کو 8-1 ، اسماعیل آفتاب نے راجہ مصطفی کو 8-3 سے ہرا دیا۔ انڈر 10 میں امیر مزاری نے ذیشان مصطفی کو 8-0 ، حبیب اﷲ نے ورن ہاشم کو 8-1 ، انڈر 16 ڈبلز کے سیمی فائنلز میں فیضان اور بلال نے شاہیل اور حمزہ کو 4-1, 4-1 ، دوسرے سیمی فائنل میں حسان اور حنان نے زین اور ارحم کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 14 گرلز میں شیزا نے مہرو کو 8-1 سے ، اقصی نے مایہ کو 8-3 سے ، استفالیہ نے لابیکا کو 8-6 سے جبکہ حانیہ نے ملیحہ کو 8-0 سے ہرا دیا۔