لا ہو ر (کر ائم ر پو ر ٹر )ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے سیف اینڈ سمارٹ سٹی کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈی جی نیب کو اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کر ایا گیااور ورکنگ پر بریف کیا ۔ڈی جی نیب نے کیمروں کی مدد سے سکیورٹی ومانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ڈی جی نیب کوایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورالیکٹرانک چالان کے نظام کے بارے میں بتایا گیا۔انہوں نے افسروں سے خطاب کرتے کہا کہ نوکری تو سب کرتے ہیں آپ بہت بڑی سروس کر رہے ہیں ۔سیف سٹیزمنصوبہ لاہورشہر کی پہچان بن گیا ہے سیف سٹیز ٹیم کو اعزاز حاصل ہے کہ اپنی طرز کا پہلا منصوبہ خوش اصلوبی سے مکمل کیامنصوبے کی بروقت تکمیل کے بعد اسے کامیابی سے چلائے رکھنا آپ کا ٹارگٹ ہونا چاہیے ۔