اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے گریڈ 21کے افسر عارف ابراہیم کے بطور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کے اضافی عہدے کی معیاد میں مزید تین ماہ کی توسیع کی منظوری دیدی ۔وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری عارف ابراہیم جنہیں تین ماہ کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج بھی دیا گیا تھا کی مدت ختم ہونے پر سمری دوبارہ منظوری کیلئے فہمیدہ مرزا کو بھجوا ئی گئی تھی جنہوں نے مدت میں تین ماہ کی توسیع کی سمری کی منظوری دیدی ہے ۔ جس کے تحت سال کے آخرتک ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کے عہدے کے اضافی فرائض بھی سر انجام دینگے ۔