لاہور(اپنے رپورٹر سے )ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے غلام فرید کی زیر صدارت منعقدہ اہم اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ہونے والے کاموں کا جائزہ لیا گیا ۔ڈی جی پی ایچ اے غلام فرید نے ان سکیموں کو فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں اور نئی سکیموں کی تجاویز سے متعلق احکامات بھی جاری کیے ۔انہوں نے ایری گیشن سسٹم کو ریشنلائز کرنے کے لیے انجینرنگ ونگ سے تین دن کے اندر اندر تجاویز بھی طلب کر لیں۔