فیصل آباد(گلزیب ملک ) پنجاب پولیس کے سربراہ کے علم میں لا ئے بغیر ہی جنرل پریڈ کو منسوخ کر نے کا انکشاف ہوا ہے ۔ آ ئی جی پنجاب کی طرف سے پولیس ملازمین کوچاق چو بند رکھنے کیلئے پولیس لائنز میں ہر سوموار کے روز جنرل پریڈ کا انعقاد کر نے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اور سوموار کے روز پولیس لائنز میں ہو نے والی اس جنرل پریڈ میں مختلف ٹاؤن میں واقع تھانوں کے ملازمین شرکت کرتے ہیں جبکہ جنرل پریڈ کے انعقاد کے حوالے سے آ ئی جی پنجاب کو اس کی تفصیلی رپورٹ بھجوائی جا تی ہے ، جن میں بات منکشف ہوئی کہ بعض اضلاع میں ضلعی سر براہان کی طرف سے جنرل پریڈ کو منسوخ کر دیا جاتا ہے جبکہ جنرل پریڈ کی منسوخی کے حوالہ سے محکمانہ قواعد و ضوابط کے مطابق پنجاب پولیس کے سر براہ سے اجازت لیا جانا ضروری ہے ،آ ئی جی پنجاب نے یہ رپورٹ سامنے آ نے کے بعد سی سی پی اوز، آ ر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز کو احکامات جاری کیے ہیں کہ آ ئندہ سے جب بھی جنرل پریڈ کومنسوخ کیا جا ئے تو اسکی باقاعدہ طور پر اطلاع ایڈیشنل آ ئی جی آپریشن پنجاب کو دی جائے ۔