مکرمی! زندگی پانی پر مکمل انحصار کی عکاسی کرتی ہے۔پاکستان میں زیرزمین پانی کی سطح تیزی سے کم ہورہی ہے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ، پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنیوالے ممالک میں پاکستان دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔مزید یہ کہ، یو این ڈی پی کے ایک حالیہ مطالعہ میں بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنے آبیاری کے بحران کو نظرانداز کر رہا ہے جس سے اس کے استحکام کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔ماہرین کے مطابق اگر پانی کا اخراج اسی طرح جاری و ساری رہا تو 2025ء تک پاکستان سے پانی کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ ارباب اختیار کو چاہئے کہ اس مسئلے کو گہری دلچسپی سے حل کریں۔ عوام میں شعور اجاگر کرنا ضروری ہے۔ گھریلو سطح پر ری سائیکلنگ روزانہ کی بنیاد پر کی جانی چاہئے۔ بارش کے پانی کی بیرل باغبانی کے لئے استعمال کی جانی چاہئے۔ آبپاشی کے انتظام کے طریقوں جیسے نہروں کے ساتھ درخت لگانا اور زمینی پانی کا استعمال پانی کی بچت کرسکتا ہے۔ (ثناء خان‘ آزاد کشمیر)