ملتان ( سٹاف رپورٹر) ٹڈی دل کے ممکنہ حملے سے فصلوں کو محفوظ رکھنے بارے جنوبی پنجاب کے دوسرے اضلاع کی طرح ضلع ملتان میں بھی کسانوں اور کاشتکاروں کے لئے آگاہی مہم جاری ہے ۔ یہ مہم ڈپٹی کمشنر ملتان عامرخٹک کی ہدایت پر شروع کی گئی ہے ۔اس سلسلے میں محکمہ لائیو سٹاک اور محکمہ زراعت کے اشتراک سے شجاع آباد میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا ۔