مکرمی !میجر جنرل آصف غفور کا ڈی جی آئی ایس پی آر سے تبادلہ کر دیا گیا. انہوں نے تین سال تک ترجمان پاک فوج کے عہدے پر کام کیا اور اپنے ادارے کو تاریخ کی ان بلندیوں تک پہنچایا جس کی تعریف دشمنوں نے بھی کی. بارڈر پر جنگی کیفیت اور بھارت جیسے مکار دشمن کے ساتھ کشیدگی کے وقت بھی اس حکمت عملی سے دشمن کو زیر کیا جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے. "ہم آپ کو سرپرائز دیں گے" وہ الفاظ ہیںجن کو 24 گھنٹوں کو اندر اندر پورا کیا گیا اور واقعی دنیا کو سرپرائز دیا اور بات یہاں تک کی گئی کہ جب پاکستان آرمی کا ڈی جی آئی ایس پی آر بولتا ہے تو دنیا سنتی ہے . دشمن کو میڈیا کے ذریعے ہر فورم پر منہ توڑ جواب دینے پر قوم کو آپ جیسے بہادر فوجی افسر پر فخر ہے. پاک فوج ایک ادارہ ہے جس میں قابل افسران کی کوئی کمی نہیں ہے. بابر افتخار کو نیا ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر کیا گیا ہے. امید ہے نئے ڈی جی آئی ایس پی آر اپنے ادارے کو مزید مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں گے۔ (اسد اللہ لاہور)