مکرمی: مین گلشن راوی کا رہائشی ہوں ۔مجھے گھر یلو کام کے سلسلے میں ایک خاتون کی ضرورت تھی ۔ہماری ایک پرانی ملازمہ نے گھر میں کام کے سلسلے میں دو عورتیں لا کر دیں ۔میں اور میری بیگم ہم دونوں میاں منشی ہسپتال میں گئے تھے کہ ہماری کام والی نے ہمارے گھر سے سونا جس کی مالیت پندرہ لاکھ روپے کے قریب تھی ،اور نقد کیش 6لاکھ روپے جبکہ 9سو ڈالر جن کی مالیت پونے دولاکھ روپے کے قریب بنتی تھی چرا کر فرار ہو گئی ہیں ۔ہم نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ثبوت کے ساتھ تھانہ گلشن راوی میں ایف آر درج کروائی ہے ۔لیکن ابھی تک ملزمان کو گرفتارنہیں کیا جا سکا۔ملزمان کی گرفتاری میں تاخیر کے باعث اس بات کا خدشہ ہے کہ وہ کہیں رقم کو خرچ نہ کر دیں ۔جس کے بعد ریکوری مشکل کام ہو جائے گا۔لہذا آپ سے گزارش ہے کہ ہمارے اس کیس کو سی آئی اے پولیس کے سپرد کیا جائے تاکہ ملزمان کی بروقت گرفتاری کو یقینی بنایا جا سکے ۔ (خالد سعید اکبر ولد فضل محمد ۔445ایف گلشن راوی لاہور)