لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کی تیاری کے لئے ہرارے میں ٹریننگ شروع کردی۔ ٹریننگ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑے چار بجے تھا۔پاک زمبابوے ٹی ٹونٹی سیریز میں تینوں میچ ہرارے میں کھیلے جائیں گے ۔ یرارے سپورٹس کلب میں ٹریننگ شروع ہوئی تو ہیڈ کوچ مصباح الحق نے تمام کھلاڑیوں اور کوچز کو ان کے رول بارے لیکچر دیا اور کہا کہ جنوبی افریقہ کی جیت کو بھول کر زمبابوے خلاف سیریز میں کھیلیں۔