اسلام آباد(92نیوزرپورٹ،وقائع نگار) وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا،حکومت نے ہائی سپیڈڈیزل 4روپے فی لٹر مہنگا کردیا،ڈیزل کی نئی قیمت 105روپے 43پیسے مقرر کردی گئی،پٹرول، مٹی کے تیل اورلائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقراررہیں گی، نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،اگلے 15دن کیلئے نئی قیمتوں کااطلاق رات 12بجے سے نافذالعمل ہوگیا۔ دریں اثنااوگرا نے دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں ایک روپے 93 پیسے فی کلو اضافہ کردیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ماہ دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ اوگرا کی جانب سے اعلان کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر 22.88 روپے مہنگا ہوگیا جسکے بعدسلنڈر کی نئی قیمت 1553.22 روپے مقرر کر دی گئی۔ گزشتہ ماہ 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1530.34 روپے تھی۔اوگراکی جانب سے گزشتہ ماہ ایل پی جی کی قیمت میں 9.66 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا۔