پاکپتن ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاکستا ن تحریک انصاف کے رہنما میاں انوارالحق رامے نے روزنامہ 92سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں قومی اسمبلی میں اتفاق رائے سے پاس شدہ آرڈیننس کو دوباہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کرنا اور اپوزیشن کا ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک اعتماد کو واپس لینا جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے نیک شگون ہے پالیمنٹ میں اپوزیشن کا کردار ہی اس کو چار چاند لگا تا ہے ۔ بلاول کی وزیراعظم کی تبدیلی پر لاف زنی اپنی موت خود مر جائے گی۔ انوارالحق رامے نے مزید کہاکہ مولانا فضل الرحمان کی سول نافرمانی کی تحریک کے خلاف پشاور ہائی کورٹ نے فیصلہ کرکے سول نافرمانی کی تحریک کو زمین بوس کر دیا ہے شا ہراہوں اور راستوں کی بندش کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے ۔