اسلام آباد(کامرس ڈیسک )پاکستان میں ٹی وی کے نمبر ون برانڈ ٹی سی ایل نے صارف تجربے کو بہتر بنانے کیلئے روشن سینٹر ،جناح ایونیو ،بلیو ایریا اسلام آباد میں فلیگ شپ ایکسپیرئنس سنٹر متعارف کرادیا ۔گزشتہ روز اس سٹور کے افتتاح کی تقریب ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ٹی سی ایل پاکستان کے جنرل منیجر Sunny Yangکا کہنا تھا کہ ڈسپلے کی مکمل پریمیئم رینج کیساتھ یہ ایک آرام دہ اور خوبصورت سیٹ اپ ہے جو کہ صارفین کو ٹی سی ایل برانڈ کے تجربے سے استفادہ کرنے کے ہمارے مقاصد کے عین مطابق ہے ۔ٹی سی ایل کے مارکیٹنگ منیجر ماجد نیازی کا کہنا تھا کہ اس سٹور کے کھلنے سے صارفین خریداری کے بہترین ماحول میں ٹی سی ایل برانڈ اور مصنوعات کی مکمل وسیع رینج کے حقیقی تجربے سے استفادہ کرسکیں گے ۔