دبئی (سپورٹس ڈیسک) انگلش ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے ۔ نیوزی لینڈ نے ایک درجہ ترقی پا کر دوبارہ تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ پاکستانی ٹیم پانچویں نمبر پر برقرار ہے ۔نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد ایک سیڑھی چڑھ کر دوبارہ تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ اس نے جنوبی افریقہ کو چوتھے نمبر پر دھکیل دیا ہے ۔ پاکستانی ٹیم پانچویں نمبر پر موجود ہے ، آسٹریلیا کا چھٹا نمبر ہے ۔شکست خوردہ بنگلہ دیشی ٹیم شکست کے باوجود ساتویں نمبر پر موجود ہے ۔