لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے دودھ بنانے والی نجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر ڈی سی قصور اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کو چیف ایگزیکٹو کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔ جسٹس چوہدری محمد اقبال نے دودھ بنانے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی درخواست پر سماعت کیجس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈی سی اور اسسٹنٹ کمشنر قصور کمپنی کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔