لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت کے بعد افسران فیلڈ میں متحرک اور شہر کے مختلف بڑے جنرل سٹوروں کا وزٹ کیا جبکہ ڈی کاؤنٹر ز اور چینی کے حوالے سے خصوصی چیکنگ کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک کا اکبری سپر سٹور جین مندر کا دورہ کا کیا۔اے سی ہیڈ کوارٹر /اے سی سٹی خاور بشیر کا الفتح سپر سٹور شادمان کا دورہ کیا اورڈی سی کاؤنٹرز کو چیک کیا۔افسران نے سٹورز پر چینی کے سٹاک کو چیک کرتے ہوئے چینی کے سٹاک کو باہر نکالنے کی ہدایت جاری کی،عبدالرشید ولد عبدالعزیز کو بسم اللہ سٹور شادمان میں 80 روپے فی کلوگرام کے حساب سے چینی فروخت کرنے پر گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ہونے والے شخص کو 02 دن کے لئے جیل بھیج دیا گیا۔10000 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔اسی طرح اے سی سٹی نے جلال سننز پر کارروائی کی دال مونگ،چینی،دال چنا ڈی سی کاؤنٹر پر موجود نہ تھے کارروائی کے دوران جلال سنز کو 30ہزار کا جرمانہ کیا گیا۔