اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم عمران خان کو ان کی سالگرہ کی مبارکباددی ہے ۔ چینی صدر نے پاکستان اور وزیراعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان کے نام خط میں چینی صدر نے کہا پاکستان اور چین کی دوستی مثالی ہے جو دن بدن مضبوط ہورہی ہے ، دنیا کے حالات جیسے بھی ہوں پاک چین دوستی قائم رہے گی۔ سی پیک خطے کی ترقی کیلئے اہم ہے اور اہم کردار ادا کریگا۔ دونوں ممالک کے تعلقات ہرآزمائش پرپورااترے ،ترقی ، خوشحالی اور امن کیلئے ملکر کام کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے پاک چین دوستی کو مزیدمضبوط کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔