لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انوکھا دعویٰ کرتے ہوئے خود کو پاکستان کی بہترین گلوکارہ قرار دیا ہے ۔ہانیہ عامر نے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گٹار بجا رہی ہیں اور ساتھ میں انگریزی گانا گنگنا رہی ہیں، ہانیہ عامر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں پاکستانی اداکارہ اْشنا شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ میں نے یوٹیوب پر دو گھنٹے گانا گایا ہے ، میری آواز سے مایوس نہیں ہونادوسری جانب ہانیہ عامر کی پوسٹ پر اْشنا شاہ نے بھی کمنٹ کیا اور لکھا کہ ’صرف ایک صورت میں جب وہ اْن سے ملیں تو ہانیہ اْنہیں بھی اپنی آواز میں گانا سنائیں گی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروا لی جس پر انہیں سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کے ساتھ لوگوں کا خیال ہے یہ تبدیلی انہیں راس نہیں آئی آئمہ بیگ نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس صاف ظاہر ہورہا ہے کہ انہوں نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروائی ہے ، اس تصویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا۔