لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کے فیصلہ کے بعد بابر اعظم ، محمد رضوان اور شا ن مسعود کے ناموں پر غور مگر قرعہ محدود اوورز کی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے نام نکل آیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کرکٹ کمیٹی نے موجودہ کپتان اظہر علی کی کارکردگی پر عدم اعتماد کرتے ہوئے ان کی جگہ بابر اعظم کو کپتان بنانے کی سفارش کر دی ہے ۔ بابطابطہ اعلان جلد کر دیا جائے گا۔