ایسٹ بورن (سپورٹس ڈیسک) ایسٹ بورن اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی امریکی کی پارٹنر بیتھنی میٹک سینڈز کا سفر لاسٹ 16 راؤنڈز میں تمام ہوگیا۔ ثانیہ مرزا اور میٹک سینڈز کو سبرینا سانتا ماریہ اور کرسٹینا میک ہالے پر مشتمل امریکی جوڑی نے اسٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے شکست دی۔ ڈبلز میں چھ مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن 34 سالہ ثانیہ مرزا 28 جون سے شیڈول ومبلڈن کے ویمنز ڈبلز ایونٹ میں میٹک سینڈز کے ساتھ جوڑی بنائیں گی۔