اسلام آباد(اظہر جتوئی)خاتون کو ہراساں کرنے پر ڈائریکٹر موسمیات محمد اجمل شاد کی کوئٹہ ٹرانسفر کر کے مزید کارروائی کیلئے انکوائری کا حکم دے دیا گیا۔دستاویزات کے مطابق محمد اجمل شاد کو ڈائریکٹر موسمیات لاہور کو ایک خاتون کو ہراساں کرنے پر اور مالی و انتظامی بے ضابطگیاں پیدا کرنے پرفوراً کوئٹہ ٹرانسفر کردیا گیا،متعلقہ آفیسر کیخلاف وزارت ایوی ایشن نے سینئر موسٹ آفیسر BS-21 کی سربراہی میں ہائی لیول کی انکوائری کا حکم بھی دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق متعلقہ آفیسر گزشتہ 20سال سے لاہور میں پوسٹنگ کے باعث مبینہ طور پرکئی طرح کی من مانیوں غیر قانونی کاموں میں ملوث رہا اور ادارے کے سربراہ کی سرپرستی کی وجہ سے ادارے کے ملازمین کو ناجائز تنگ کرتا تھا۔ادارے کے وسائل، ٹرانسپورٹ اور فنڈز کا ناجائز استعمال کی بھی اب انکوائری ہوگی۔ ادارے کی خواتین کو بلیک میل کر نا ہراساں کرنا ایک معمول کی بات تھی۔ تاہم ایک باہمت خاتون نے صوبائی محتسب خاتون پنجاب کو ہراساں کرنے پر کئی ماہ سے درخواست دے رکھی تھی۔