لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ میں ایک نوجوان جوڑے کی شادی ہوئی اور وہ ہنی مون پر چلے گئے لیکن پھر ان کے والدین بھی پیچھے پیچھے ان کے پاس ہنی مون پر پہنچ گئے اور ان کا ہنی مون خراب کرنے کے بعد الٹا ان پر ایسا الزام دھر دیا کہ سن کر ہنسی نہ رکے ۔ دی مرر کے مطابق اس نوبیاہتا جوڑے کے والدین جب ان کے ہنی مون کی جگہ پر پہنچ گئے اور جوڑے نے کچھ اعتراض کیا تو الٹا والدین نے کہہ دیا کہ ہم نے تمہارا ہنی مون خراب نہیں کیا بلکہ تم نے ہماری چھٹیاں خراب کر دی ہیں۔ ہم نے یہاں چھٹیاں منانی تھیں، تم یہاں ہنی مون منانے کیوں آئے ۔ رپورٹ کے مطابق اس دولہا نے بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپر یہ مضحکہ خیز واقعہ سنایا ہے اور صارفین سے مشورہ مانگا ہے کہ آیا مجھے اپنے والدین کے ساتھ قطع تعلقی کر لینی چاہیے یا نہیں، جنہوں نے میرے ہنی مون کو فیملی چھٹیوں میں بدل دیا۔