لاہور(سٹاف رپورٹر)صدرمسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا ہے ڈیلی میل اور جعلی خبر دینے والے صحافی نے میرے لیگل نوٹس کا جواب داخل نہیں کیا جبکہ انہوں نے 22 اگست تک جواب داخل کرنا تھا۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا ڈیلی میل نے کہا تھا ہم جلد سے جلد جواب دینگے تاہم یہ نہیں بتایا کب تک جواب دیں گے ، میری لیگل ٹیم جھوٹی خبر دینے اور مشتہر کرنے والوں کے جواب کی منتظر ہے ۔