کراچی (این این آئی)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں غربت کے خاتمہ کے لئے خوا تین، طلبہ اور اسمال ٹریڈرز کو انٹرنیٹ کی مفت فراہمی کے ساتھ ساتھ موبائل فونز کو تعلیم کے لئے بھی استعمال کیا جائے جس کیلئے اس شعبہ پرعائد محاصل کم کرنا ہونگے ۔پاکستان میں15کروڑ افراد موبائل فون استعمال کرتے ہیں ، براڈ بینڈ استعمال کرنیوالے صارفین ساڑھے 55ملین سے متجاوز ہیں جبکہ 2020تک برا ڈ بینڈ کے استعمال میں 44فیصد اضا فہ متوقع ہے ۔