لاہور(اپنے رپورٹر سے )پی ایچ اے نے گریٹر اقبال پارک سے درخت چوری ہو نے کی اطلاع پر تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پی ایچ اے کے اعلیٰ حکام کو گریٹر اقبال پارک کی نرسری سے پچیس نایاب درخت کاٹ کر فروخت کر نے کی شکایت موصول ہو ئی ہے ، جس کے پیش نظر تحقیقات کا حکم دے کر تین روز میں رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔