اسلام آباد ،لاہور(نمائندہ خصوصی سے ،کرائم رپورٹر،جنرل رپورٹر،سپیشل رپورٹر) وفاقی حکومت نے گریڈ 21 کی پی آئی او شاہیرا شاہد ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات مقررکردیا، شاہیرا شاہد پی آئی او کے عہدہ پر اضافی ذمہ داریاں سرانجام دیتی رہیں گی۔ادھر حکومت پنجاب نے زاہد سلیم گوندل سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف کو ریگولر بنیادوں پر ترقی دے کر وہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی جبکہ زاہد سلیم مدت ملازمت مکمل ہونے پرریٹائر بھی ہوگئے ۔سفیان دلنوازکواسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) سرگودھا ،سرمد حسین کواسسٹنٹ کمشنر ساہیوال تعینات کر دیاگیا۔قبل ازیں محکمہ اوقاف پنجاب نے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔ نعمان سیفی کو ریگولر بنیادوں پر منیجر داتا دربار تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ ایگزیکٹو آفیسر کی بھی اضافی ذمہ داریاں سونپ دیں۔گلزار حسین کو منیجر اوقاف سرکل 5،تقرری کے منتظر رانا محمد علی کو منیجر اوقاف بورے والا سرکل لگادیا گیا ،بابر سلطان گوندل ایڈمنسٹریٹر بادشاہی مسجد اور شاہد حمید ورک ایڈمنسٹریٹر گوجرانوالہ کے باہمی تبادلے کے احکامات پر تا حکم ثانی عمل درآمد روک دیا گیا ۔ادھر محکمہ اوقاف پنجاب نے 10ملازمین کو اگلے گریڈز میں ترقی دیدی۔ گریڈ17میں کام کرنے والے حافظ یوسف، عظیم حیات اور آصف اعجاز کو18ویں گریڈ میں ترقی دے کر ڈپٹی ڈائریکٹر بنا دیا گیا ۔ گریڈ16میں کام کرنے والے منیجرز ایاز احمد حبیب،بابر سلطان گوندل، عبد الشکور اور قاضی اظہر امین کو گریڈ17میں ترقی دے کر اسسٹنٹ/ایگزیکٹو آفیسر/ایڈمنسٹریٹر بنا دیا گیا ۔گریڈ17میں کام کرنے والے اشفاق ، خلیل اور عبد القیوم پرائیویٹ سیکرٹری کو بھی ترقی دے کراسسٹنٹ/ایگزیکٹو آفیسر/ایڈمنسٹریٹر بنا دیا گیا ۔3افسروں عظیم حیات اسسٹنٹ ڈائریکٹرکی گریڈ18میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر، ایاز احمد حبیب منیجر اورعبد الشکور منیجر کی گریڈ17میں ترقی محکمہ اینٹی کرپشن کے این او سی سے مشروط قرار دی گئی ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ روزنامہ 92 نیوز نے ترقیوں کی بابت خبر ایک روز قبل ہی شائع کردی تھی ۔دریں اثنا متروکہ وقف املاک بورڈ حکام نے کمپیوٹر آپریٹرضیائالرحمن کو ننکانہ ،وقاص منیر کو ملتان ، ایل ڈی سی عمر باسط کو ننکانہ ،اسد محمود کو اکاؤنٹس برانچ لاہور میں تعینات کر نے کے ساتھ ساتھ جاوید اقبال پٹواری کو ننکانہ تعینات کر دیا گیا ۔ادھر حکومت پنجاب نے زوہیب نصراللہ رانجھا ، کامران حامد ، بشریٰ جمیل اور عمارہ شیرازی کو ایس پی کے عہدہ پر ترقی دیدی۔علاوہ ازیں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے گریڈ18سے 19کے 13 اسسٹنٹ پروفیسرز اور گریڈ 19سے 20میں ترقی پانے والے 48ایسوسی ایٹ پروفیسرز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔ڈاکٹر حبیب قادر، ڈاکٹر حسن محبوب تبسم، ڈاکٹر یاسین رفیع، ڈاکٹر عندلیب خانم، ڈاکٹر وسیم حیات خان، ڈاکٹر عطاء لطیف، ڈاکٹرذاکر، ڈاکٹر منور جمیل، ڈاکٹر چودھری نوید اختر، ڈاکٹر آمنہ جاوید، ڈاکٹر نوید اختر ملک، ڈاکٹر وقاص رضا، ڈاکٹر فخر حمید، ڈاکٹر اکرم،ڈاکٹر رحمن گلزار، ڈاکٹر طارق نواز ،ڈاکٹر حریت افضل، ڈاکٹر شاہد سرور، ڈاکٹر نگہت مجید، ڈاکٹر اکمل حسین، ڈاکٹر طاہربشیر، ڈاکٹر عمران حسن خان، ڈاکٹر خالد محمودخان، ڈاکٹر نعیم افضل، ڈاکٹر عنبرین بٹ، ڈاکٹر سبین جمشید ،ڈاکٹر دُر محمد خان ،ڈاکٹر ندرت سہیل، ڈاکٹر شمیلہ اعجاز منیر ،ڈاکٹر فائقہ سلیم بیگ،ڈاکٹر شہزاد فاروق، ڈاکٹر عبدالسلام ملک، ڈاکٹر امین، ڈاکٹر عنبرین خان، ڈاکٹر سہیل سرور، ڈاکٹر سمینہ زمان، ڈاکٹر نذہت نورین، ڈاکٹر فیصل مشتاق ،ڈاکٹر شجاعت حسین،ڈاکٹر سلمان ایاز، ڈاکٹر جاوید اقبال ،ڈاکٹر انجم نوید،ڈاکٹر سجادحیدر، ڈاکٹر منیزہ ناطق ،ڈاکٹر عبدالستار،ڈاکٹر قاسم لطیف، ڈاکٹر سید احمر حسین ،ڈاکٹر خواجہ محسن احسان کو گریڈ 20میں ترقی دی گئی۔ڈاکٹر نائمہ شکیل، ڈاکٹر قمر محبوب ،ڈاکٹر شاہد شکیل،ڈاکٹر تہمینہ قمر، ڈاکٹر زنیرہ کنول، ڈاکٹر نورالعین، ڈاکٹر سید فیصل حسن، ڈاکٹر نوید ،نازش محبوب، ڈاکٹر عالیہ امین، ڈاکٹر اطہر، ڈاکٹر رانا خالد محمود ،ڈاکٹر منور حسین کو گریڈ 19میں ترقی دی گئی۔دریں اثنا محکمہ نے 2 ہسپتالوں میں عارضی ایم ایس تعینات کر دئیے ۔ ڈاکٹر طاہر خلیل کی ریٹائرمنٹ کے بعد ڈاکٹر زاہد کو چیف آپریٹنگ آفیسر میوہسپتال ،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹر فرخ سلطان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ڈاکٹر خالد کو قائم مقام ایم ایس کا چارج سونپا گیا ہے ۔علاوہ ازیں آئی جی پنجاب نے کامران حامد کو ایس پی ہیڈ کوارٹر راولپنڈی ،آمنہ شیرازی کو ایس پی انویسٹی گیشن اٹک ،زوہیب نصراللہ کو ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن سٹی لاہور تعینات کردیا ۔