کیپ ٹاؤن(سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ کے اے ڈی ویلیئرز نے خاموشی توڑتے ہوئے ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے ، جس میں ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ورلڈکپ میں شامل کرنے کا مطالبہ نہیں کیا تھا بلکہ صرف تجویز دی تھی کہ اگر ان کی خدمات درکار ہیں تو وہ دستیاب ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ میں پروٹیز کی مہم اب ختم ہوچکی ہے اور ٹیم کی توجہ بھی نہیں ہٹے گی، لہٰذا میں ٹورنامنٹ کے دوران بلاجواز تنقید کا جواب دینا چاہتا ہوں، میں نے مئی 2018ئمیں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا کیونکہ میں ورک لوڈ کم کرنا، اپنے بچوں اور اہلیہ کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتا تھا۔