جوہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کے آخری میچ میں 45 رنز سے شکست دے کرکلین سویپ مکمل کرلیا۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں پر 198 رنز بنائے ،پریٹوریس 77 اور ڈومینی 34 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔سری لنکا کی پوری ٹیم 16 ویں اوور میں 137 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ یٹوریس کو میچ اور ہینڈرکس کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔