کراچی (کلچرل رپورٹر) اداکارہ و ماڈل ہم خان نے کہا ہے کہ ٹی وی کے فنکار اور فیشن انڈسٹری کی ماڈلز فلم انڈسٹری کے لئے خوشگوار اضافہ ثابت ہورہی ہیں، میں بھی کسی اچھے سکرپٹ کی منتظر ہوں ، دو ڈراموں میں کام کررہی ہوں جو جلد آن ائیر ہونگے ۔92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ہم خان کا کہنا تھا کہ ماڈلنگ کا تجربہ شاندار رہا ، ماڈلنگ اور اداکاری کے شعبے میں اپنی منفرد پہچان بنانے کے لئے سرگرم عمل ہوں ۔ وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے ڈراموں کے ذریعے مختلف مسائل پر بات کریں اور ٹی وی اور سینماسکرین کے ذریعے مثبت پیغام لوگوں تک پہنچائیں۔عوامی مسائل پر مبنی ڈرامے اور فلمیں وقت کی ضرورت بن چکی ہیں۔ اس سے ہم اپنے معاشرے کو سدھارنے کا بھی کام بآسانی کر سکتے ہیں۔