لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2009 فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں نے جیت کے دن کو سوشل میڈیا پر پیغامات سے منایا اور ہر کسی نے گیارہ سال قبل منعقدہ ایونٹ بارے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ورلڈکپ کی جیت کی 11 ویں سالگرہ کے موقع پر اس وقت ٹیم کے کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2009 میں ہرچیلنج کے لئے تیار تھے ،ہمیں یقین تھا کہ ہم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر جائیں گے ۔مصباح الحق نے کہا کہ مجموعی طور پر پاکستان ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں تھی، شاہد آفریدی، عمر گل اور سعید اجمل کی بروقت پرفارمنس سے کامیابی ملی۔میڈیم فاسٹ باؤلر سہیل تنویر ، کامران اکمل، شاہد آفریدی ، احمد شہزاد ، شعیب ملک و دیگر کھلاڑیوں نے کہا کہ سارا کریڈٹ یونس خان کو جاتا ہے ۔