پشاور(سٹاف رپورٹر)چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقاراحمد سیٹھ نے کہا ہے کہ میں ٹی وی نہیں دیکھتا، ٹی وی پر صرف ریسلنگ دیکھتا ہوں۔ جمعہ کے روز کیس کی سماعت کے دوران سینئر قانون دان معظم بٹ ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سر اپ اچھے فیصلے کرتے ہیں آپ خراج تحسین کے مستحق ہیں، سخت حالات میں بھی اپ کے چہرے پر اطمینان اور سکون نظر آ رہا ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ حالات کو کیا ہوا ہے ، صبح گھر سے دفتر آتے وقت تو حالات ٹھیک تھے ۔ چیف جسٹس نے معظم بٹ کہا کہ آپ نے بھی تو کچھ نہیں کہنا جس پر معظم بٹ نے کہا کہ نہیں میں صرف آپ کو خراج تحسین پیش کرنے آیا تھا۔