لندن ( نیٹ نیوز) برطانوی شاہی خاندان سے الگ ہونے والی میگھن مارکل نے بالوں کا نیا سٹائل اپنا لیا، خواتین کے حقوق کے حوالے سے ایک حالیہ ویڈیو میں میگھن مارکل نے نیا ہیئر سٹائل بنا رکھا ہے اور اس کے ذریعے پروٹوکول کو نظر انداز کرکے میگھن نے برطانوی شاہی خاندان کو بھی واضح پیغام دے دیا ہے ۔ اپنے شاہی خاندان میں قیام کے عرصہ میں بھی میگھن اپنے مختلف اور شاہی پروٹوکول کے مطابق نا مناسب انداز کے حوالے سے معروف تھیں۔ اس وقت اس کے ہیئر ڈریسر جارج نارتھ ووڈ اس کا ساتھ دیتے تھے ۔ جارج نے اب میگھن کے نئے ہیئر سٹائل کے متعلق کہا کہ میگھن نے اپنے نئے ہیئر سٹائل سے یہ واضح کردیا کہ انہوں نے اپنی نئی زندگی شروع کردی اور اب وہ مزید شاہی پروٹوکول کی پیروی نہیں کریں گی۔ ان کے سیدھے اور لمبے بال شاہی پروٹوکول کے بغیر ان کی زندگی کے نئے حصے کی نشاندہی کرر ہے ہیں، جارج نے کہا یہ میگھن کے حقیقی بال ہیں۔