کراچی ( سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل فٹبالرز کا کراچی پہنچے پر شاندار استقبال کیا، پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے ، سندھ کی ثقافت اجرک کاتحفہ دیا گیا۔انٹرنیشنل فٹبالرز نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے غیر ملکی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو پاکستان میں کھیلنے پر کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ سوکراسٹارز کی جانب سے پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے پاکستان کے دورے پر آنے والے چاروں فٹبالرز کراچی پہنچ گئے ، ا۔اپنے شاندار استقبال پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ ایئرپورٹ سے سخت سیکورٹی میں ان کو ہوٹل پہنچایا گیا گیا۔ غیر ملکی فٹبالرز برازیلین سٹار فٹبالرریکارڈو کاکا، پرتگالی لیوئس فیگو ، کورلس پیول، برطانیہ کے نیکولس انیلکا کاکراچی پہنچے تو ان کا کراچی میں شاندار استقبال کیا گیا۔ برطانوی فٹبالر نیکولس انیلکا نے کہا کہ اس مرتبہ کھیلنے میں زیادہ مزا آئے گا، پاکستان کی نئی جنریشن کرکٹ سے زیادہ فٹبال کو فالو کر رہی ہے ،پرتگالی اسٹار پلیئر پیول نے کہا کہ پاکستان میں لوگ فٹبال سے پیار کرتے ہیں،شیڈول کے مطابق ورلڈ سوکر اسٹارز پہلے میچ کے لیے شام کراچی کے راحت اسٹیڈیم میں کراچی ایف سی کلب سے مد مقابل آئی، جس میں پاکستان فٹبال ٹیم کے کپتان صدام حسین بھی شریک تھے ۔گے ۔انٹرنیشنل فٹبالرز آج اتوار کو اپنا دوسرا میچ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ انٹرنیشنل فٹبالرز گورنر پنجاب سے بھی ملاقات کریں گے ۔