لاہور(سپورٹس ڈیسک ) کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں آئی پی ایل کا رواں سال انعقاد ناممکن نظر آنے لگا،بی سی سی آئی کو 2ہزار کروڑ، ہر فرنچائز کو100 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی بورڈ کے ایک عہدیدارنے کہاکہ غیر یقینی حالات میں ایونٹ کے بارے میں فی الحال سوچ نہیں رہے ۔کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال مسلسل ابتر ہوتی جارہی ہے۔29 مارچ کو شروع ہونے والی لیگ کو15 اپریل تک ملتوی کردیا گیا تھا ۔