لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب ٹیکنیکل اینڈ وکیشنل ٹریننگ اتھارٹی نے اساتذہ کو ایم فل اور پی ایچ ڈی الاونس دینے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا نے ایم فل اور پی ایچ ڈی الاونس دینے کی منظوری دے دی ہے ۔ منظوری کے بعد ایم فل اساتذہ 5 ہزار اور پی ایچ ڈی اساتذہ کو 10 ہزار روپے اضافی الاونس ملے گا۔محکمہ خزانہ اضافی الاونس کی منظوری کے بعد ملازمین کو ہر ماہ تنخواہ کے ساتھ الاونس دے گا۔الاونس کی منظوری کیلئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ایم فل اور پی ایچ ڈی اساتذہ الاونس کیلئے درخواستیں جمع کراسکیں گے ۔صدر ٹیکنیکل انسٹرکٹر ایسوسی ایشن پنجاب کیجانب سے ایم فل اور پی ایچ ڈی الاونس بحال کرنے پر چئرمین ٹیوٹا اتھارٹی علی سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔